لاہور(پی پی آئی)جشن عید میلاد النبیﷺ کے باعث پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ تحریک انصاف اب 22 ستمبر کو میدان سجائے گی۔ کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف اب 22 ستمبر کو لاہور میدان سجائے گی۔ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا، کمیٹیوں کوذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق یہ بھی طے کیا گیا کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ربیع الاول کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔