اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر کاکہنا ہے کہ حکومت کے پاس مولانا فضل الرحمان کودینے کیلئے کچھ نہیں ہے، مجھے امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہی رہیں گے،مولانا کیساتھ پہلے دھوکہ ہوچکا ہے،مولانا کیساتھ میٹنگ میں سینیٹ کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے۔ہمارے تمام اراکین اسمبلی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ہم سسٹم میں رہتے ہوئے جدوجہد کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں ہرصورت تلخی ختم ہونی چاہیے۔ کوئی بھی کام بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیرنہیں ہوتا۔ پارٹی کے اندرونی معاملات کومیڈیا میں نہیں آنا چاہیے۔ عمران خان نے اعظم سواتی کوکہا کہ جلسہ منسوخی کا اعلان کردیں۔ کچھ لوگ تحریک انصاف اورسٹیبلشمنٹ کولڑانا چاہتے ہیں۔