9 مئی واقعات پر معافی مانگنے تک عمران سے مذاکرات نہیں ہونگے: احسن اقبال

لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اداروں اور قوم سے معافی مانگنے کے بعد پی ٹی آئی کے لیے کہیں جگہ بنے گی، اس جماعت نے وہ کیا جس کی جرات دہشتگردوں میں بھی نہیں، ایسے لوگوں سے کیسے بات ہوسکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، ترقی کرتے ملک کا بیڑہ غرق کیا گیا، یہ دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے، اب یہ چیخیں مار رہے ہیں، انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوگی، رسیدیں دکھانا ہونگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فائیو سٹار ہوٹل جیسی سہولیات میسر ہیں یہ پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں، مجھے گولی لگی، بازو ہمیشہ کیلئے ٹیڑھا ہوگیا، مجھے اہلخانہ سے ملنے نہیں دیاجاتا تھا، ہم نے چیخیں نہیں ماریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Sat Aug 31 , 2024
لاہور(پی پی آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔پی پی آئی کے مطابق  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم 5 ستمبر کو عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کریں گی۔عدالت نے فریقین سے تفصیلی رپورٹس طلب کر رکھی ہیں جبکہ وکلاکو بھی دلائل […]