لاہور(پی پی آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم 5 ستمبر کو عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کریں گی۔عدالت نے فریقین سے تفصیلی رپورٹس طلب کر رکھی ہیں جبکہ وکلاکو بھی دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔