کراچی(پی پی آئی)پاکستان ریلویز کو بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد نمایاں مالی نقصان کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اہم ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس کی معطلی سے یومیہ 12.4 ملین روپے کا اور بولان میل سروس بند ہونے سے یومیہ 1.94 ملین روپے کا نقصان ہورہا ہے۔یہ رکاوٹ اس وقت پیش آئی جب دہشت گردوں نے ایک ریلوے پل تباہ کر دیا، جس سے کوئٹہ سے آگے ریلوے رابطہ منقطع ہوگیا۔