اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

 اسلام آباد(پی پی آئی)منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، اے این ایف نے 9 کاروائیوں میں 1 کروڑ روپے مالیت کی 90 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔اے این ایف حکام کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب کی گئی جہاں 3 ملزمان سے 1.5 کلو چرس برآمد کرلی گئی، حب سے 2 کلو ہیروئین اور 2 کلو افیون،، پنجگور سے 25 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔لاہور ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 1.9 کلو چرس برآمدکرلی گئی جبکہ پشاور میں کوریئر آفس میں انگلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔حکام کا بتانا ہے کہ ایک اور کارروائی میں جی ٹی روڈ شیخوپورہ کے قریب دو ملزمان سے 48 کلو چرس برآمد کی گئی، پنجگور سے 25 کلو چرس برآمد جبکہ اوکاڑہ میں ملزم سے 8 کلو چرس برآمدکرلی گئی۔اے این ایف حکام کے مطابقبرآمد کی گئی جبکہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پر دو ملزمان سے 2.4 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ایک اور کارروائی  پشاور میں یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 100 گرام آئس اور 200 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان میں دہشتگردی سے پاکستان ریلوے کو کروڑوں کا نقصان

Sat Aug 31 , 2024
 کراچی(پی پی آئی)پاکستان ریلویز کو بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد نمایاں مالی نقصان کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اہم ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس کی معطلی سے یومیہ 12.4 ملین روپے کا  اور بولان میل سروس بند ہونے سے یومیہ 1.94 ملین روپے کا  نقصان ہورہا ہے۔یہ رکاوٹ […]