اسلام آباد)پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بروقت انتظامات کی بدولت عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین وطن واپس پہنچ گئے۔پاکستانی زائرین عراقی ائیر لائین کی دو پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پاکستانی زائرین کی فوری وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی جس پر عراق میں تعینات پاکستان کے سفیر نے متعلقہ حکام اور ائیر لائنز سے فوری رابطہ کرکے معاملے کو جلد از جلد حل کرلیا۔وزیراعظم کے احکامات پر عراق میں پاکستانی زائرین کے لئے طعام اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔۔