پنجاب میں کم آمدن والے افراد کا اپنی چھت کا خواب پورا کرینگے:مریم نواز

لاہو(پی پی آئی)پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد کرے گی۔انہوں نے آج(اتوار) لاہور میں اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں کم لاگت والے گھروں کے منصوبے کا آغاز کردیاگیا ہے اورآئندہ برسوں میں اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ” اپنی چھت اپنا گھر،، ملکی تاریخ کا سب سے کم لاگت والا عظیم الشان منصوبہ ہوگا۔اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقب نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی کے جذبے کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی آئی اے کی متعدد پروازیں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ

Mon Sep 2 , 2024
کراچی(پی پی آئی)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ کردی گئیں جن میں کراچی سے کوئٹہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے310 اورکراچی سے لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے306 اور 302شامل ہیں۔  پی پی آئی کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پروازنائن پی […]