پرویز الہٰی و دیگر کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی استدعا، فریقین سے جواب طلب

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور دیگر کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی استدعا پر تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے  چودھری پرویز الہٰی، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔  پی پی آئی کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، وہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ کیلئے اور انگلینڈ جانا چاہتے ہیں، نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کی بھارتی وزیرتجارت پیوش گوئل کوشنگھائی تنظیم اجلاس میں شرکت کی دعوت

Mon Sep 2 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیرتجارت و صنعت  پیوش گوئل کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیرتجارت کو ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ ارسال کردیا۔ بھارتی وزیرتجارت پائیش گوییل کو دعوت نامہ سفارتی چینلز کے ذریعے بھیجا […]