ٹھٹھہ (پی پی آئی)ٹھٹھہ میں بارش کے باعث کچے راستے خراب ہونے کے باعث دوحاملہ خواتین کو ہسپتال منتقل نہ کیاجاسکا دونوں خواتین ایمبولینس میں ہی دم توڑ گئیں۔ سندھ حکومت کی صحت کی سہولیات فراہمی کے دعوے اپنی جگہ مگر دور دراز کے باسیوں کے لیے ہسپتال پہنچنا ہی محال ہو گیا، ٹھٹھہ کے نواحی گاؤں کی2 حاملہ خواتین کی طبعیت خراب ہوئی تو ایمبولینس کو بلایا گیا،سڑک خراب ہونے اور بارش کے باعث طویل انتظار کے بعد ایمبولینس پہنچی لیکن دونوں خواتین راستے میں ہی دم توڑ گئیں اور 2 ننھی کلیاں دنیا نہ دیکھ سکیں۔ پی پی آئی کے مطابق لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہلخانہ کا کہناہے کہ بروقت طبی امداد مل جاتی تو خواتین اورنومولودبچ سکتے تھے۔