پاکستان کی بھارتی وزیرتجارت پیوش گوئل کوشنگھائی تنظیم اجلاس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیرتجارت و صنعت  پیوش گوئل کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیرتجارت کو ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ ارسال کردیا۔ بھارتی وزیرتجارت پائیش گوییل کو دعوت نامہ سفارتی چینلز کے ذریعے بھیجا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے تجارت اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، ایس سی او رکن ممالک کے وزرا تجارت و معاشی امور اجلاس میں شریک ہوں گے۔۔ذرائع کے مطابق وزارتی اجلاس کی تجاویز حکومتی سربراہی اجلاس میں منظوری کیلئے پیش ہوں گی، ایس سی او تنظیم  کا حکومتی سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس سال اکتوبر میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دیگر مصروفیات کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار

Mon Sep 2 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اب تک سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون میں 47ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔گلبرگ،فیروزپورروڈ،تاجپورہ،فرخ آباد،اقبال ٹاون،مال روڈ پربھی بارش سے موسم سہانا ہوگیا، محکمہ موسمیات  نے اگلے تین روز تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔