اپر کوہستان(پی پی آئی)اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافر بس پر ملبہ گرنے سے تین مسافر جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی، پی پی آئی کے مطابق ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، چار مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک مسافر کا تعلق پنڈی سے، ایک مسافر کا گلگت بلتستان سے جبکہ جاں بحق ہونے والا تیسرا مسافر پاکستان آرمی کا جوان ہے۔