لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا، پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے عوامی رابطہ مہم کا شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 22 ستمبر کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے سے پہلے کارکنان کو متحرک کیا جائے گا۔ پی پی آئی کے ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔