اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہے کہ محسن نقوی کا احتساب ہونا چاہیے اور اگر استعفیٰ نہ دے تو ان سے لیا جائے، اس نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا مولانا فضل الرحمان اس وقت حکومت کی طرف جائیں گے اگر وہ حکومت کی طرف گئے تو اپنا سیاسی نقصان کریں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ نور عالم خان پر فضل الرحمان سے بات ہوئی ان سے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مولانا نے نور عالم سے بات کی ہے، مولانا نے کہا ہے اگر کوئی بل ہمارے خلاف لائیں گے تو مخالفت کریں گے۔