کراچی(پی پی آئی)سندھ حکومت نے کراچی پورٹ ٹرمینل (کے پی ٹی) سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا 45 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیر لائیو اسٹاک، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پورٹ ٹرمینل سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا ایکسپریس وے 12.5 کلومیٹر اوپر بنے گا باقی نیچے ہوگا۔مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کو پی پی پی یونٹ کے ساتھ منصوبے کو آخری شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ کے پی ٹی ٹرمینل تا جام صادق پل کے پاس ملیر ایکسپریس وے سے ملے گا، کے پی ٹی سے جام صادق پل تک پورٹ کی ہیوی ٹریفک کو موٹروے تک راستہ مل جائے گا، پی پی پی موڈ پر یہ سندھ حکومت اپنے وسائل سے سڑک بنائے گی، منصوبے کی پوری الائمنٹ بناکر دی جائے۔