کراچی(پی پی آئی)حکومتی اخرجات میں کمی لانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ فارمولہ کے تحت وفاقی محکموں کے سینکڑوں ملازموں کو ملازمین کو صوبائی محکموں میں ایڈ جسٹ کیا جائے گا۔سرپلس ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں متاثرہ ملازمین کو سرپلس پول اور دوسرے مرحلے میں دوسرے محکموں میں بھیجا جائے گا۔ پی ڈبلیو ڈی سمیت بند کیے جانے والے اداروں کے ملازمین کو مالیاتی پیکج دیا جائے گا۔