کراچی(پی پی آئی)ٹریفک پولیس نے گزشتہ ایک سال کے دوران ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے کی مد میں کراچی کے عوام سے ایک ارب 29 کروڑ روپے وصول کرلیے۔رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2023 سے 2024 میں جولائی کے آخر تک 20 لاکھ سے زائد کراچی والوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے اور جرمانے کی کل رقم ایک ارب 29 کروڑ 48 لاکھ 86 ہزار اور 450 روپے رہی۔جرمانے کی کل قم سے میں سے شہریوں نے ایک ارب 19 کروڑ روپے ادا کر دیے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 114,142 کو 100 ملین روپے سے زائد جرمانے ادا کرنا باقی ہیں۔صرف رواں سال یعنی جنوری سے جولائی تک ٹریفک پولیس نے 9 لاکھ 92 ہزار 576 چالان کیے جن کی رقم 69 کروڑ 98 لاکھ 13 ہزار 650 روپے بنتی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک پولیس چالان کی کل رقم کا 30 فیصد اور باقی 70 فیصد صوبائی حکومت کے پاس جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹریفک پولیس کو ایک ارب 29 کروڑ روپے میں سے 360 ملین شیئر مل سکتے ہیں۔ 30 فیصد رقم میں سے 15 فیصد ٹریفک پولیس افسران کے لیے نقد ملتے ہیں، جبکہ باقی رقم سامان کی خریداری کے لیے ہے۔