خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں،کمیٹی تشکیل دی جائے گی:مراد علی شاہ

کراچی31جنوری (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت صنعتکاروں کے مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، وزیر زراعت محمد بخش مہر، وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو، انسپیکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو بقا اللہ انڑ، کمشنر کراچی حسن نقوی اور صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صنعتکاروں کی ملاقات ہوئی تھی اور ان کی واضح ہدایت ہے کہ صنعتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے صنعتی علاقوں میں سڑکوں، نکاسی آب اور پانی کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ صنعتی علاقوں میں گرین بیلٹ کو صنعتکاروں کے ساتھ مل کر خوبصورت بنایا جائے۔ انہوں نے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور محکمہ ریونیو کو مل کر اس پر کام کرنا چاہیے۔سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں صنعتکاروں اور متعلقہ سرکاری افسران شامل ہوں گے۔ انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ اراضی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بزنس فسیلیٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکریٹری صنعت اور ریوینیو افسران شامل ہوں گے۔ اس کمیٹی کا مقصد صنعتکاروں کے مسائل کو جلد حل کرنا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھو، سکھر اور دیگر شہروں میں کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول برقرار رکھا جائے۔