خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں پلاٹوں کی فروخت مارچ میں شروع کیجائے گی

کراچی31جنوری (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے معاون خاص سید قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری سرمایہ کاری راجا خرم، ڈائریکٹر جنرل پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور سی ای او SEZMC عظیم عقیلی نے شرکت کی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا تعمیراتی کام 10 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ جبکہ بجلی فراہم کرنے کا کام 70 فیصد مکمل ہوچکا ہے، اور گیس کی فراہمی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی سڑکوں کی تعمیر محکمہ ورکس اینڈ سروسز کر رہا ہے اور اس کا 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ، زون کو پانی فراہم کرنے کا کام 30 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں ہدایت دی کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو 10 ایم جی ڈی پانی کی لائن فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے صنعتی پلاٹوں کی فروخت مارچ 2025میں شروع کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے منصوبے کی ترقی کی رفتار سے مطمئن نہیں ہیں اور اس پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس منصوبے پر تیزی سے کام کریں اور اس کی رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے صنعتکاری کے لیے تمام تر اقدامات کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ساتھ ہی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کو ماربل سٹی کے منصوبے کے کام کو بھی تیز کرنے کی ہدایت دی۔