خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپورخاص کا امن تباہ کرنے کی منظم سازش پر عمل کیا جارہا ہے:ایم کیو ایم پاکستان

میرپورخاص31جنوری (پی پی آئی)ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجزآفاق احمد خان،سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مہاجرنوجوانوں پر ملازمتوں کی بندش کے بعد ان کے کاروبار تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔ دکانیں مسمار کرنے کی دھمکیوں اور تاجر برادری سے لاکھوں روپے رشوت طلب کرنے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔  ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص نے ایک بیان میں مزید کہا کہ شہر کا امن تباہ کرنے کی منظم سازش پر عمل کیا جارہا ہے۔شہر کے مصروف کاروباری مرکز ہیرآباد میں تجاوزات کے خاتمے کے نام پر نوٹسزکے اجراء سے کاروباری و تجارتی حلقوں میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان تجارتی و کاروباری طبقہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔جیالے بلدیاتی افسرکے ظلم و ناانصافی کے خلاف قومی و صوبائی اسمبلیوں میں صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔ بلدیاتی افسر کی  روش نہ بدلی توسخت عوامی رد عمل فطری امر ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ پی پی پی کی رکن اسمبلی کے بھائی مقامی انکروچمنٹ افسر کے اقدامات کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔