خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

باغ اور دھیرکوٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے:صدر آزادجموں وکشمیر

مظفر آباد31جنوری (پی پی آئی)صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صبا  شمشاد ایڈووکیٹ کی قیادت میں دھیر کوٹ اور باغ کے وفد کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد میں راجہ شمشاد، سردار فیضان عباسی، سردار جاوید عباسی، راجہ عدنان، راجہ فہیم، راجہ عثمان، راجہ اعجاز، راجہ ندیم خان، شجاعت عباسی، محمد نعیم اور محمد صدیق مغل شامل تھے۔ صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد سے جاری ایک بیان کے مطابق اس موقع پر وفد کے اراکین نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دھیر کوٹ اور باغ کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفد کو یقین دلایا کہ باغ اور دھیرکوٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر دھیرکوٹ  اور باغ کے وفد نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دھیرکوٹ اور باغ کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد دھیرکوٹ اور باغ کا دورہ کرکے کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وفد کے اراکین کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔