خرابی موسم  کے باعث اسلام آباد کی فلائٹ کو لاہور اتار لیا گیا

کراچی (پی پی آئی)موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے اسلام آباد جانیوالی نجی فلائٹ کو لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی سول ایوی ایشن نوابزادہ افتخاراحمد کا کہنا ہے کہ جہاز میں خاتون اول رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری سوار تھیں، نوید قمر، قادر پٹیل، فاروق ستار، ن لیگ، ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی  بھی طیارے میں سوار تھے۔نوابزادہ افتخار کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک کے کرم سے تمام مسافر محفوظ ہیں، جہاز نے محفوظ لینڈنگ کی، موسم کی خرابی سے فلائٹ کا رخ موڑا گیا تھا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 الیکشن جعلی ہوا، اسمبلیاں بھی جعلی ہیں،مولاناعبدالغفورحیدری

Mon Sep 2 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)جمعیت علما  اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم نے سخت مؤقف لیا ہے اور اس پر قائم ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ساتھ کوئی قابلِ ذکر بات نہیں ہوئی۔الیکشن جعلی ہوا ہے، اسمبلیاں جعلی ہیں۔ جب تک اس پر بات […]