اسلام آباد(پی پی آئی)جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم نے سخت مؤقف لیا ہے اور اس پر قائم ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ساتھ کوئی قابلِ ذکر بات نہیں ہوئی۔الیکشن جعلی ہوا ہے، اسمبلیاں جعلی ہیں۔ جب تک اس پر بات نہیں ہوگی ہم کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں؟