مقبوضہ کشمیر سے ہزاروں میل دور بھارتی جیلوں میں مقیدکشمیری رہنماؤں کے اہلخانہ پریشان

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو لکھے گئے خط میں دور دراز کی بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بندکشمیری رہنماؤں کو درپیش اہم مسائل پر  تشویش ظاہر کی ہے۔  بھارتی میڈیاکے مطابق انہوں نے  بیان کیا کہ بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو بغیر مقدمہ چلائے مقید رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔ آغا سید روح اللہ نے لکھاجو لوگ وادی کشمیر سے ہزاروں میل دور بھارتی جیلوں میں بند ہیں انکے اہلخانہ سخت پریشان ہیں کیونکہ وہ طویل سفر اور مالی دشواریوں کیوجہ سے اپنے پیاروں کیساتھ ملاقات کیلئے جانے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ نظر بندوں اور انکے اہلخانہ کو درپیش مشکلات کے خاتمے  اورنظر بندوں کی مشکلات کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یاسین ملک کی تیزی سے گرتی صحت کا  اقوام متحدہ نوٹس لے: لبریشن فرنٹ

Tue Sep 3 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں جموں […]