سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران ان کے وزن میں نمایاں کمی ہوئی ہے اس تشویشناک صورتحال کے باوجود انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں حالانکہ جنیوا کنونشن اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کرنے والے تمام ممالک سیاسی قیدیوں کو ہر طرح کی طبی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہیں لیکن بھارت ان معاہدوں کی کھلے عام دھجیاں اڑا رہا ہے۔۔