لاہور(پی پی آئی) پنجابی فلم ارداس اکتوبر میں سینماؤں کی زینت بنے گی۔ فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لئے, فلم آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں گپی گریوال، گرپیت گھگھی، مینڈی ٹھکر اور ایمی ورک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، فلم کو خصوصی طور پر سکھ برادری کے لئے ریلیز کیا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق فلم کی کہانی بابا گرو نانک کی تعلیمات پر مبنی ہے۔