کراچی(پی پی آئی)پاکستان رینجرز (سندھ) اور ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس نے نیو کراچی سے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ منہاج عرف مینو اور تین کارندوں مزمل عرف ببن، طلحہ اوراحسن عرف جادو کو گرفتار کر لیا گیا۔دوران تفتیش ملزم منہاج عرف مینو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی 60 سے زائدوارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان چھینے گئے موبائل فونزکے IMEI نمبر ز تبدیل کر کے نیو کراچی موبائل مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔