اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل اور پی آئی اے سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے تباہ ہوئے۔۔ انہوں نے کہا کہ جو آج ہورہا ہے اس کی تاریخ 1980 سے شروع ہوتی ہے، اس کے بعد 2 سیاسی جماعتوں کی باریاں لگتی رہیں۔آج پاکستان کی فی کس آمدنی 1700 ڈالر ہے، 1980والی گروتھ جاری رہتی تو فی کس آمدنی 3 ہزار ڈالر ہوتی۔ پی پی آئی کے مطابق ہمایوں مہمند نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے زمانے میں ایک دفعہ جی ڈی پی 7 تک پہنچی تھی، بہت ساری چیزیں ایسی ہیں، جو ڈکٹیٹرشپ کرسکتی ہے، سیاست نہیں کرسکتا۔