ملک دیوالیہ ہوچکا، معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی

 معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا، معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے لیکن اسلام اAباد میں کسی کو اس پر پریشانی نہیں۔دو روز قبل وفاقی حکومت کی کفایت شعاری کمیٹی سے مستعفی ہونے والے قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ میں 10 سال سے اخراجات اور امپورٹس کو کم کرنے کی باتیں کررہا ہوں، مسائل کا حل اداروں کو بند کرنے میں نہیں۔ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ احتجاجی ملازمین کی حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم کو کہا تھا کہ ادارے بند کیے جائیں لیکن ملازمین کو نہ نکالا جائے۔ انڈسٹریوں کو چلانے کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس کم کیا جائے جبکہ اس کے علاوہ پالیسی ریٹ بھی کم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر ملکی کمپنیاں پاکستان چھوڑ کر جارہی ہیں،۔ کوئی ہمیں قرض نہیں دے رہا، ہم ادارے بیچنا چاہتے ہیں لیکن کوئی خریدنے کے لیے تیار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی سے ناراض نہیں، جو کچھ کہہ رہا ہوں یہ حقیقت ہے، میں اپنا استعفیٰ واپس نہیں لوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لینڈ مافیا کیخلاف اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کا مظاہرہ

Tue Sep 3 , 2024
کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے  لینڈ گریبر زاور اْسکے غنڈو ں کیخلاف اسٹیٹ بینک کلاس فور سیکٹر 71 گلزار ہجری میں احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ ایکشن کمیٹی  کے صدرراشد قریشی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ لینڈ گریبر اور  اس کے ساتھی مکینوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے  ہیں، پی […]