کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شہر قائد میں بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کردی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق تھرپارکر میں ہلکی بارش شروع ہوئی ہے اور بدھ کو مون سون ہوائیں حیدر آباد تک پہنچیں گی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بدھ سے ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے، ستمبر میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافہ ہوتا ہے جبکہ ستمبر کا اوسط درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔