وزیر اعلیٰ اور مراد سعید میں رابطے کی خبربے بنیاد، صداقت نہیں بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی انتظامی معاملات میں مداخلت کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کی وضاحت آگئی ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور مراد سعید میں رابطے کی خبر میں صداقت نہیں، مراد سعید کے پی کے انتظامی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کر رہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کے پی کے معاملات پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا مکمل اختیار ہے، شکیل خان کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے مراد سعید سے کوئی بات نہیں کی، شکیل خان سے متعلق فیصلہ گڈ گورننس کمیٹی رپورٹ کے تناظر میں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عاطف خان سے متعلق بھی وزیراعلیٰ کا مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں، مخالفین غلط خبریں پھیلا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

Tue Sep 3 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اور سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔