عمران اور ن لیگ مذاکرات پر تیار، اسٹیبلشمنٹ ماحول فراہم کرے، فواد چودھری

 اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے ماحول فراہم کرے۔ پی پی آئی کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے وزیراعظم اور دیگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے بکریاں لگتے ہیں، آپ نے کہا کہ پارٹی ختم ہوجائے گی، 8 فروری کو لوگوں نے بغیر انتخابی نشان کے ووٹ دیا،انہوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی فارن پالیسی تنہا ہے، ہم چائنہ سے فاصلہ کر کے بیٹھ گئے ہیں، پاکستان کو ایک روپیہ بھی قرض نہیں مل رہا، ہم نے آئی ایم ایف کے پاس معیشت گروی رکھ دی، آپ نے مائنس بانی پی ٹی آئی کے چکر میں سب کچھ تباہ برباد کردیا۔پاکستان میں ایک ہی تجربہ چل رہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کر کے ملک چلانا ہے، عمران خان کے بغیر پاکستان نہیں چل رہا،فواد چودھری نے کہا ہے کہ سارے مسائل کا حل یہ ہے کہ گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ کیا جائے، لوگوں کو اٹھانے یا بندوق سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

Tue Sep 3 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اور سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔