چلتی معیشت کو تباہ کیا گیا، خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں: عمرایوب

لاہور(پی پی آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہنا ہے کہ ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا، جس کا خمیازہ ا?ج بھی بھگت رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی، عمران نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہم نے کسی سے منت سماجت نہیں کی، منتیں تو خواجہ آصف نے کیں، وہ روتے بھی تھے اور نواز شریف کی پلیٹ لیٹس جو گرتی تھیں تو وہ جھوٹی رپورٹس بناتے تھے اور غلط رپورٹس کابینہ کو پیش ہوتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی غلطی نہیں وہ کھسک گئے ہیں، خواجہ آصف کی اپنی پارٹی کے لوگ ان سے تنگ ہیں، ہم معافی مانگتے ہیں صرف اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی، معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلط کام کیا ہو ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ان کاکہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق 8ستمبر کو بھرپور جلسہ کریں گے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ ن لیگ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، ہمارے دور میں اربوں روپے ڈالر ریزرو تھے، چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، بیرون ملک کے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے تھے، آج نوجوان باہر جانے کیلئے پاسپورٹ کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چینی وزیراعظم لی چیانگ اکتوبر میں پاکستان کا3 روزہ دورہ کریں گے

Wed Sep 4 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)چین کے وزیراعظم لی چیانگ آئندہ ماہ  پاکستان کا3 روزہ دورہ کریں گے۔لی چیانگ14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے،  پی پی آئی کے مطابق چینی وزیراعظم 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، یہ11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان […]