مکہ مکرمہ(پی پی آئی)’مکہ مکرمہ ریجن میں پاکستانی شہری علی اکبر نور احمد کوقتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی ہے‘۔ سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ’پاکستانی شہری علی اکبر نور احمد نے سعودی شہری سعود بن علی بن بخیت الشیبانی کو سر پر تیز دھار آلے سے وار کیا اور پھر اسے گاڑی سے کچل دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی‘۔ پی پی آئی کے مطابق سیکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کیا اور تحقیقات کے نتیجے میں جرم ثابت ہوگیا۔ عدالت نے تمام شواہد اور اقبالی بیان کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔ ایوان شاہی نے بھی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا جس پر مکہ مکرمہ ریجن میں عملدرآمد کیا گیا۔