اسلام آباد(پی پی آئی)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال میں مذاکرات کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (ے چیئرمین محمود اچکزئی کی عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کو وفاقی دارالحکومت کے سیاسی حلقے اسی تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔