واشنگٹن(پی پی آئی) امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ ٹام سوازی کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کومزید مستحکم بنانے کیلئے کوشاں رہوں گا۔ پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کا کہنا ہے کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے انتہائی پْرجوش ہوں، ٹام سوازی سے ڈیموکریٹس وفد نے ملاقات کی اور ان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی اسی سال نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔