پاکستان کا دارلحکومت اسلام آباد نہیں، لاہور ہے: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے سمندر پار پاکستانی سالانہ 10 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ فراہم کرتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کے پی میں نیپرا کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی اور ٹرانسمیشن لائن پر کام کررہے ہیں۔۔بجلی براہ راست صنعتوں کو دینگے تاکہ یہاں پر صنعتیں قائم ہو۔صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا دارلحکومت اسلام اباد نہیں بلکہ لاہور ہے۔آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کی سبسڈی پر اعتراض اٹھا یاہے اورسبسڈی واپس لینے کا کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے سب سے سستی بجلی اور پانی فراہم کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب

Wed Sep 4 , 2024
واشنگٹن(پی پی آئی) امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ ٹام سوازی  کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کومزید مستحکم بنانے کیلئے کوشاں رہوں گا۔ پی پی آئی کے مطابق  چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کا کہنا ہے کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں […]