کراچی(پی پی آئی)حالیہ بارشوں کے بعد شہر قائد میں ڈائریا کے کیسز میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جناح اسپتال،سول ہسپتال اور عباسی شہید اسپتال نیز نجی اسپتالوں اور چیری ٹیبل ڈسپنسریوں میں یومیہ سینکڑوں مریض ڈائریا کی علامات کے ساتھ لائے جارہے ہیں۔شہر میں جابجا گندگی کے سبب شہری ڈائریا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ڈائریا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں، خاص طور پر پانی ابال کر استعمال کریں، گھروں کے آگے گندا پانی جمع نہ ہونے دیں،مرغن غذا ؤں اور بڑے کا گوشت کو کھانے سے اجتناب کریں۔