مستونگ (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کلی گلکنڈ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سراوان پریس کلب کے عہدیدار اور نیوز ایجنسی آن لائن سے وابستہ صحافی نثار احمد لہڑی جاں بحق ہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق سراوان پریس کلب کے ممبر و سینئر صحافی نثار احمد لہڑی بدھ کی صبح مستونگ میں واقع اپنے زیر تعمیر مکان کی طرف جارہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا، وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،۔ پولیس نے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کا واقعہ زمین کا تنازع ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔