کراچی(پی پی آئی)میزان بینک اور ماسٹر کارڈ نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجدید کا اعلان کیا ہے۔ بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفسیرعامر علی اور ماسٹرکارڈ کے ریجنل صدر جے کے خلیل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ شراکت داری کا مقصد میزان بینک کے ڈیبٹ کارڈ زپورٹ فولیو کو بڑھانا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس سید افتخار الحق سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجودتھی۔