کراچی(پی پی آئی)سردار اختر مینگل نے استعفیٰ واپس نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل دبئی کیلئے روانہ ہو گئے، وہ کچھ دن دبئی میں ہی قیام کریں گے، استعفیٰ واپس لینے سے متعلق اخترمینگل کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اراکین مجھ منانے میں توانائیاں صرف نہ کریں، حکومت نے منانا ہے تو بلوچستان کی عوام کو منائے، ہمارے پڑھے لکھے بلوچ نواجوانوں کی ناراضگی ریاستی زیادتیاں ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اختر مینگل نے کہا کہ اگر بلوچ نوجوان دہشتگرد ہے تو پھر ریاستی ادارے بھی دہشت گرد ہیں، حکومت بلوچ بیٹیوں، خواتین، بزرگوں اور بچوں کی ناراضگی ختم کرے۔