مینگل کا استعفیٰ آپ کی حکومت پر عدم اعتماد ہے: علی محمد خان

 راولپنڈی(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمارا 8 ستمبر کا جلسہ بھرپور اور پر امن ہو گا، ہر ضلعے میں درخواست جمع کروائیں گے کہ پنجاب بھر اور دیگر حصوں سے آنے والے کارکنان کو روکا نہ جائے۔ رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ8 ستمبر کے جلسے پر بانی پی ٹی آئی پر امید ہیں، 22 اگست کے جلسے پر بانی پی ٹی آئی نے دل پر پتھر رکھ کر جلسہ منسوخ کیا تھا،۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے جلسے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارا 8 ستمبر کا جلسہ بھرپور اور پر امن ہو گا، 65 کی جنگ میں صرف فوج نہیں قوم بھی لڑی تھی، آپ کہتے تھے مہنگاِئی ختم ہو گی بے روزگاری ختم ہو گی کیا یہ سب آپ نے کیا، مینگل کا استعفیٰ آپ کی حکومت پر عدم اعتماد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، ڈٹے رہیں گے: سلمان اکرم راجہ

Thu Sep 5 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم ووٹ کی طاقت سے آگے بڑھیں گے ڈیل نہیں کریں گے، 16 جماعتوں کو حکومت دینے کا نظام آگے نہیں بڑھے گا۔ پی پی آئی کے مطابق  اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر […]