عمران نے کہا ہے سب اپنے حق کیلئے باہر نکلیں: علیمہ خان

اسلام آباد(پی پی آئی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم 8ستمبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے،8فروری کا ہی سونامی ہے جو 8 ستمبر تک پہنچ چکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مہینے بدل گئے ہیں لیکن ایک ہی وقت آگیا ہے، فروری شروعات تھی اب اگلا مرحلہ آگیا ہے، ہم 8 ستمبر کو اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سب اپنے حق کیلئے نکلیں۔  پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک مزید مشکلات میں جانے والا ہے، یہ اپنا لائف سٹائل ختم نہیں کر رہے، ہم نے ان کے لائف سٹائل کا خرچہ برداشت کرنا ہے؟ تمام خواتین نے 8 ستمبر کو ضرور نکلنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

Thu Sep 5 , 2024
سوات) پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 104کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ پی پی آئی کے مطابق  زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف […]