ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

سوات) پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 104کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ پی پی آئی کے مطابق  زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مینگل کا استعفیٰ آپ کی حکومت پر عدم اعتماد ہے: علی محمد خان

Thu Sep 5 , 2024
 راولپنڈی(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمارا 8 ستمبر کا جلسہ بھرپور اور پر امن ہو گا، ہر ضلعے میں درخواست جمع کروائیں گے کہ پنجاب بھر اور دیگر حصوں سے آنے والے کارکنان کو روکا نہ جائے۔ رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا ٹاک […]