نیلے آسمان کیلئے صاف ہوا کا عالمی دن آج منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیلے آسمان کیلئے صاف ہوا کا عالمی دن 7 ستمبر کو منایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1974میں 219 ویں اجلاس کے موقع پر یہ دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق اس دن کے منانے کا مقصد ہوا اور ماحولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو صاف شفاف ماحول کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار

Fri Sep 6 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دیدی۔عدالت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی،جسٹس عاصم حفیظ نے اشباء  کامران کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔