کراچی(پی پی آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال جبکہ ڈالر سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان ا سٹارک مارکیٹ میں 286 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 79 ہزار 149 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا،گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ادھر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.68 روپے سے کم ہوکر 278.60 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔
Next Post
ضرار ہاشم خان کو وفاقی سیکریٹری آئی ٹی مقرر ہونے پرمحمد سلیم خان کی مبارکباد
Fri Sep 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاک ٹیلی کام ایمپلائزیونین کے صدر محمد سلیم خان نے ضرار ہاشم خان کو وفاقی سیکریٹری آئی ٹی مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اس منصب پر ملک و قوم کی بہتری کیلئے خدمات انجام دیں گے
