9 ستمبر سے 115 اضلاع میں پولیو مہم، 3کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف

کراچی(پی پی آئی) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے  اسلام آباد میں پولیو کیس رپورٹ ہونے پر افسوس ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔ حکومت نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ بنایا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر سے 115 اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوگی، 3 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 سیاست میں دشمنی کے تاثر کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے: وسیم سجاد

Fri Sep 6 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)سابق صدر اور چیئرمین سینٹ  وسیم سجادنے کہا کہ سیاست دشمنی  نہیں سکھاتی۔ مل جل کر چلناچاہیئے، پی پی آئی کے مطابق  اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو میں وسیم سجاد کا کہنا تھا کہ سیاست میں دشمنی کے تاثر کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔