پاک بحریہ کے بیڑے میں 2 نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت

کراچی(پی پی آئی)پاکستان نیوی کو مضبوط بنانے کے لیے 2 مزید جنگی جہازوں، پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کو بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت پاک بحریہ کے فلیٹ میں شمولیت خوشی کا باعث ہے۔ترکی میں تیار کیا جانے والا پہلا ملجم، بابر کلاس جہاز باضابطہ پاک بحریہ کا حصہ بن رہا ہے۔رومانیہ میں تیار تیسرا آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ میں شامل ہو رہا ہے۔دوسری جانب ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس بابر کلاس کے 4 جہاز پاک بحریہ میں شامل کیے جا رہے ہیں۔پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کیے جا رہے ہیں۔بابر کلاس کے 3 دیگر جہاز پی این ایس بدر، طارق اور خیبر تیاری کے مراحل میں ہیں۔بابر کلاس جہاز بیک وقت سطحِ آب، زیرِ آب اور فضا میں لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔2888 ٹن بابر کلاس جہاز پر فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ورٹیکل لانچ سسٹم ہے۔2888 ٹن بابر کلاس جہاز کے ورٹیکل لانچ سسٹم سے فضائی ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کیلئے ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری روک دی

Fri Sep 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کے نوٹیفکیشن پر آئندہ سماعت تک عمل درآمد روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔حکومت سندھ کے لگڑری گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔جسٹس […]