5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ گئے

اسلام آباد(پی پی آئی)وزارت اوورسیز نے انکشاف کیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ گئے۔سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ چکے ہیں۔وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2019 سے اگست 2024 تک 32 لاکھ 75 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران وزارت اوورسیز کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ میزبان ممالک کے مطالبے پر پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کیلئے ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری روک دی

Fri Sep 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کے نوٹیفکیشن پر آئندہ سماعت تک عمل درآمد روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔حکومت سندھ کے لگڑری گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔جسٹس […]