جعلی پاسپورٹ پر کینیڈا جانے والے 2 مسافرکراچی ایئر پورٹ پر گرفتار

کراچی(پی پی آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔  ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی معاونت میں ملوث امیگریشن اہلکار کو بھی گرفتار کیا ہے،ترجمان نے بتایا کہ ملزمان بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کینیڈا جا رہے تھے، ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے کینیڈین پاسپورٹ جعلی نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے فی کس 1 کروڑ کے عوض پاسپورٹس حاصل کیے، پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نامورافسانہ نگارو دانشوراشفاق احمد کو بچھڑے 20 برس بیت گئے

Sat Sep 7 , 2024
کراچی(پی پی آئی)نامور افسانہ نگار،فلسفی، ادیب، استاد اور دانشور اشفاق احمد کو بچھڑے 20 برس بیت گئے۔ اشفاق احمد 22اگست 1925 کوپیدا ہوئے اور اشفاق احمد 7 ستمبر 2004کو وفات پائی، تقسیم کے بعد ہجرت کرکے لاہور آ گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے اردو ادب میں ماسٹرز کرنے کے بعد اٹلی، فرانس اور نیویارک کی یونیورسٹیوں سے بھی اعلیٰ […]